خیبرپختونخوا: رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

Published On 08 January,2024 08:31 am

پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔

حکام کے مطابق  5 سال سے کم عمر کے 74 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

حکام کاکہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کےلیے 31 ہزار 505 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ سکیورٹی کے لیے 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔