چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 29 December,2023 10:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں دنیا کا وسیع اور حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے، ترجمان پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق میں کامیابی ہوتی ہے۔

پولیو موقع پرست وائرس ہے جو کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے، بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔