پشاور : (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ میں نمونیے سے 75 بچے جان کی بازی ہارگئے ۔
رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں بھی ناکام ہوگئی ، پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے 75 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق نمونیا سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بچے ، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے۔
ترجمان کے مطابق صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نمونیا سے متاثر 460 بچوں کو لایا جاچکا ہے جن کا علاج جاری ہے۔