لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کیسز میں اضافے کے سبب ملک بھر کے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے لگا، لاہور میں 72 جبکہ ملتان کے 74 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں 72 فیصد جبکہ ملتان کے 74 فیصد وینٹی لیٹرز اور 77 فیصد آکسیجن بیڈز بھی زیراستعمال ہیں۔
گوجرانوالہ میں 74 فیصد آکسیجن بیڈز اور 59 فیصد وینٹی لیٹرز بھر چکے ہیں۔ پشاور میں 70 اور نوشہرہ میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں جبکہ مردان میں 64 فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے۔