واشنگٹن: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری بھارت چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری لیول 4 ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا بحران اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ طبی سہولیات ناکافی ثابت ہو رہی ہیں، امریکی شہری فوری طور پر وہاں سے نکلیں۔
یہ اپنی نوعیت کی ہائی لیول ہدایت ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو بھارت سے آنے والی پروازوں سے براہ راست آنا چاہیے۔