کورونا ختم نہیں ہوا، کنٹرول کئے بغیر روزمرہ امور کی بحالی سے بڑی تباہی ہو گی: ٹیڈروس

Published On 01 September,2020 10:07 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ایسا نہیں کہہ سکتا کہ کورونا ختم ہو گیا، وبا پر کنٹرول کئے بغیر روزمرہ معاملات کی بحالی سے بڑی تباہی ہوگی۔

ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم غیبریسس نےامید کا اظہار کیا کہ مختلف ممالک میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ بچے سکول جائیں گے جبکہ کام بھی کھل جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ملک ابھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وبا ختم ہو گئی، حقیقت یہ ہے کہ کورونا اب بھی تمام عمر کے لوگوں میں پھیل سکتا ہے۔