ملتان: کورونا خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر ڈس انفیکشن گیٹس نصب

Last Updated On 23 April,2020 09:07 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر ڈس انفیکشن گیٹس نصب کر دیئے گئے ہیں جن سے گزرنے والوں پر کلورین کا سپرے کیا جاتا ہے۔

 

کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کیلئے ضلع کچہری، ہائکورٹ بنچ، نشتر ہسپتال، سبزی منڈی و غلہ منڈی سمیت شہر کے 10 مختلف مقامات پر ڈس انفیکشن گیٹس نصب کر دیئے گئے ہیں جن سے گزرنے والوں پر کلورین کا سپرے کیا جاتا ہے تاکہ جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔

ضلع کچہری اور اور ہائیکورٹ بنچ میں لگائے گئے ڈس انفیکشن گیٹ میں سے سائلین اور وکلا کیساتھ ججز صاحبان بھی گیٹ کا استعمال کرتے ہوئے احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہیں۔

ڈس انفیکشن گیٹ کے فوائد کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز، میڈیسن مارکیٹس سمیت رش والے مقامات پر سنیٹائزر واک تھرو گیٹ کی تنصیب بارے پلان بنانا شروع کر دیا ہے۔