اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کی اطلاع کو جھوٹی نیوز قرار دے دیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیک نیوز الرٹ جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق سوشل میڈٰیا پر وائرل حالیہ خبروں کو جھوٹ جعلی قرار دے دیا۔
— Mumtaz Baloch (@Mumtazzb) February 11, 2024
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ ماہ ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کی موت کی پرانی خبروں کی ری سائیکلنگ ہے۔
کچھ لمحوں بعد ممتاز زہرا نے ایک اور ٹویٹ میں غیر ملکی خبر رساں اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران میں پاکستانی شہریوں کی موت کے حوالے سے خبر کو واپس لے لیا ہے۔
— Mumtaz Baloch (@Mumtazzb) February 11, 2024