لاہور : (دنیانیوز) سابق سپیکر و بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو کے انتقال کی خبریں درست نہیں ، فیملی ذرائع نے تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کچھ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے سابق سپیکر اسمبلی الہیٰ بخش سومرو کے انتقال کی خبر بریک کی گئی جس کے بعد یہ خبر تیزی سے وائرل ہوئی ۔
حیران کن بات یہ ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی الہٰی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم کاکڑ اور راجہ پرویز اشرف کا تعزیتی پیغام پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے بھی جاری کیا جس کا لنک یہاں موجود ہے ۔
تاہم سومرو فیملی نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی الہیٰ بخش سومرو کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا ۔
خیال رہے کہ الہٰی بخش سومرو جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنےاور 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ پاکستان کے 16 ویں سپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر اور سینیٹ کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔