الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد کے متعلق خبروں کی تردید کردی

Published On 05 February,2024 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ جیل میں ڈالے گئے مختلف امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تعداد لکھی جا رہی ہے، یہ گمراہ کن پراپیگنڈا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسر اپنے حلقہ کے پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹس کی موجودگی میں کھولتا ہے، پوسٹل بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کئے جاتے ہیں، عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں۔