کسی سرکاری سکول کو پرائیویٹ ادارے کے حوالے نہیں کیا: پنجاب حکومت

Published On 16 October,2023 12:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا، نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔