پنجاب: آشوب چشم کیسز میں کمی کیلئے بند سکول آج دوبارہ کھل گئے

Published On 02 October,2023 10:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) آشوب چشم کیسز میں کمی کے لیے بند پنجاب کے سکول 4 روز بعد آ ج دوبارہ کھل گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، اساتذہ گیٹ پر سکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بہاولپور میں سب سے زیادہ 1 ہزار 577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد اور ملتان میں 761 افراد متاثر ہوئے ہیں۔