پشاور: (دنیا نیوز) پشاور تعلیمی بورڈ نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، ہدف گروپ آف کالجز کے طلبہ نے میدان مارتے ہوئے کمپیوٹر سائنس اور پری انجینئرنگ میں پوزیشن حاصل کر لیں۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی، ہدف گروپ آف کالجز کے کمپیوٹر سائنس کے طالبعلم سید محمد اویس رضا نے 1003 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پری انجینئرنگ میں معاذ بن عامر نے 1031 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نگران وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے ہدف گروپ آف کالجز کے طلبہ میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔
ہدف گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر رانا مظہر نے طلبہ کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف کالج نے ہمیشہ ہی سے اپنی روایات برقرار رکھی ہیں اور مستقبل میں کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔