دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نہ لیا جائے، امتحان پاس کرنیوالے طلبہ کی پشاور ہائیکورٹ سے استدعا

Published On 25 September,2023 07:27 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 180 سے زائد نمبر لینے والے طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد نہ کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

طلبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایٹا پالیسی میں دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا کوئی ذکر نہیں، درخواست کے مطابق طلبہ نے محنت کر کے نمبر حاصل کئے، کیا گارنٹی ہے کہ دوبارہ وہ نمبر حاصل کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ سے ذہین طلبہ کا متاثر ہونے کا خدشہ ہے، حکومت کے مطابق سکینڈل میں گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ بھی شامل ہے، سرغنہ سے تحقیقات کر کے ملوث طلبہ کے امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

طلبہ کی جانب سے درخواست میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ نہ لینے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔