ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Published On 20 March,2022 08:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔

یہ خبریں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کی خبریں من گھڑت ہیں، مکمل صحت مند اور تندرست ہوں،  اپنے آفس میں کام کر رہی ہوں. 

دوسری طرف صوبائی وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں الحمد للہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ انتقال کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔