صاحبزادہ محبوب سلطان نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Published On 14 March,2022 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اس تاثر کی سختی سے تردید کرتا ہوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ رہا ہوں، میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا، انشاءاللہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے چچا اور خانوادہ کے سیاسی سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی بیمار پرسی کیلئے مختلف پارٹیز سے مہربان آ رہے ہیں اس کو موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک نہ کیا جائے۔