لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے متعلق جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ میں قومی اسمبلی کے ایک وفد کے ہمراہ ملک سے باہر ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک فیک اور نازیبا ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ یہ سراسر فیک اور ایپ اپڈیٹڈ ہے۔
صداقت علی عباسی نے لکھا کہ میں سائبر کرائم سے رجوع کر رہا ہوں اور پوری کوشش کروں گا کہ اس کے ظاہری اور خفیہ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچاؤں۔
میں قومی اسمبلی کے ایک وفد کے ہمراہ ملک سے باہر ہوں۔ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک فیک اور نازیبا وڈیو شئر کی جارہی ہے۔ یہ سراسر فیک اور ایپ ایڈیٹڈ ہے۔ میں سائبر کرائم سے رجوع کر رہا ہوں اور پوری کوشش کرونگا کہ اس کے ظاہری اور خفیہ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچاؤں۔
— Sadaqat Ali Abbasi (@Sadaqat_Ali) March 17, 2022