کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے قتل کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ کابل پہنچے تھے جہاں صدارتی محل میں ان کا استقبال نائب وزیراعظم (دوئم) عبدالسلام حنفی نے کیا تھا۔ اس کے بعد قطری وزیر خارجہ نے افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔
قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔
دیگر سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے ملا عبدالغنی برادر کے صدارتی محل میں آپسی لڑائی میں قتل کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کی تردید گزشتہ روز ہی عبوری نائب وزیراعظم نے تحریری بیان میں کردی تھی۔
— Dr.M.Naeem (@IeaOffice) September 13, 2021
افغان میڈیا کے مطابق اب ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے موت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ میرے زخمی یا موت کی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں اور یہ خبریں دشمن کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔ میں افغانستان میں موجود ہوں اور مختلف شہروں کے دورے پر ہوں۔
د محترم ملا برادر آخند نويې ويډيو له ځينې قومي مشرانو سره.
— Dr.M.Naeem (@IeaOffice) September 13, 2021
ويديو جديد محترم ملا برادر آخند با بعض
از بزرگان اقوام.
فيدیو جدید للسید الملا برادر آخوند في لقاء مع بعض وجهاء الأقوام. pic.twitter.com/8G9lkS42FI
بعد ازاں طالبان کی جانب سے چند ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر قندھار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔