لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود سے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق 9 ستمبر کے بعد جعلی خبریں پھیلنا شروع ہوئیں اور ان کی پرانی یا ایڈٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے انکی صحت اور زندگی سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں۔
خود سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد 11 ستمبر کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میڈیا کو جاری کردہ ویڈیو میں واضح کیا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔
#drabdulqadeer May Allah Almighty grant complete healing to #drabdulqadeer Sahb and protect us from the false rumors of the enemies of Pakistan.#DrAbdulQadeerKhan pic.twitter.com/K75SzXbx4R
— Hassan Majeed (@HassanMajeed777) September 11, 2021
مختصر ویڈیو میں محسن پاکستان نے بتایا کہ انہیں بھی ان سے متعلق پھیلنے والی غلط خبروں کے بعد فون کالز آئیں، جن سے وہ پریشان ہوگئے۔ بالکل ٹھیک ہوں اور خدا پر یقین ہےکہ وہ مزید کئی سال تک انہیں زندگی دیں گے، تاکہ وہ اپنے دشمنوں کومزید جلا سکیں۔
انہوں نے اپنے انتقال سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ قوم کو پیغام ہے غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کیوں لوگ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کر رہے ہیں۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پرسنل سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے. اُن کے مطابق ڈاکٹر صاحب ٹھیک ہیں. بہتر محسوس کر رہے ہیں. دعاوؤں کی درخواست ہے.
— Federal Public Service Commission Updates (@FPSC_Islamabad) September 10, 2021
ڈاکٹر صاحب بیمار ضرور ہیں لیکن انتقال کی خبریں فی الحال درست نہیں.#drabdulqadeer
#Drabdulqadeer is absolutely perfect and alive Alhamdulillah. We got this news from a very authentic and nearby source of him very now.
— Federal Public Service Commission Updates (@FPSC_Islamabad) September 10, 2021
Please just pray for his healthy life always. https://t.co/iEDC8x6ZmH
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پرسنل سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے. اُن کے مطابق ڈاکٹر صاحب ٹھیک ہیں. بہتر محسوس کر رہے ہیں. دعاؤں کی درخواست ہے. ڈاکٹر صاحب بیمار ضرور ہیں لیکن انتقال کی خبریں فی الحال درست نہیں.