کابل: (دنیا نیوز) بھارتی صحافی اور میڈیا افغانستان سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ افغان رہنما عبد اللہ عبد اللہ نے گمراہ کن خبر پر بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مودی سرکار کے قریبی سمجھے جانے والے بھارتی صحافی نوین کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
A false and baseless report circulated by @IamNaveenKapoor, and then it was delated on Taliban arresting me and transporting me to an unknown location. I reject it as baseless and false. I call on jourinalist to act professionally and check the facts before publishing it. pic.twitter.com/bs7niiZIi2
— Dr. Abdullah Abdullah (@DrabdullahCE) September 10, 2021
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے خبر کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ صحافی کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ خبر دینے سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔ بھارتی صحافی نے جھوٹ بے نقاب ہونے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔