لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حالیہ انٹرویو میں سیاست، کیرئیر اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے بالی ووڈ سے آفر ہونے والی فلموں کے بارے میں بتایا۔
میزبان کے سوال کہ ’کیا فلم رئیس کی آفر ماہرہ خان سے پہلے آپ کو کی گئی تھی؟‘
میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں آج تک بھارت سے کوئی فلم آفر نہیں ہوئی بلکہ اداکارہ ایمان کو ہوئی تھی۔
جس پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اس بات کا دکھ ہے؟
اداکارہ عفت عمر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی اس بات کا دکھ نہیں ہے، ہوسکتا ہے میں اس قابل نہیں ہوں گی، جو اس قابل ہے انہیں آفر ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی بہترین فلم انڈسٹری میں سے ایک ہے اگر انہیں کبھی بالی ووڈ سے آفر ہوتی تو وہ ضرور کام کرتیں تاہم اب سیاسی کشیدگی کے باعث حالات اتنے خراب ہیں کہ اب اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید نہیں کہ ان کی زندگی میں یہ حالات بہتر ہو سکیں گے۔