لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے سے متعلق ہوئی گفتگو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی۔
مذکورہ گفتگو میں اداکارہ کے شوہر نے حرا پر بیٹے کی تربیت کے لیے زور دیا تھا اور کہا تھا کہ جوتے لگاؤ۔
بعدازاں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے بھی حرا مانی کی گفتگو کا سکرین شاٹ انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا اور لکھا "وہ بھی جلد اپنے شوہر خواجہ خضر حسین کے ساتھ ایسی ہی نوک جھوک کی خواہشمند ہیں"۔
صحیفہ نے اپنی سٹوری میں حرا مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حرا کی مزاحیہ گفتگو بہت پسند آئی، بعدازاں حرامانی کی جانب سے بھی انسٹا گرام پر صحیفہ کی تعریف میں ایک سٹوری شیئر کی گئی جس میں اداکارہ نے خدا سے صحیفہ کو بھی اولاد جیسی خوشی سے نوازنے کی دعا کی۔