ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سی بی آئی حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کے افسر سمیر وانکھڈے کے خلاف دو سال قبل کروز ڈرگ کیس میں آریان خان کو گرفتار نہ کرنے کے بدلے 25 کروڑ روپے رشوت طلب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وانکھڈے اور دیگر اہلکاروں نے مبینہ طور پر آریان خان کو منشیات کیس میں شامل نہ کرنے کے بدلے 25 کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کپڑوں کے نامناسب ریٹ، آریان خان کا برانڈ لانچ ہوتے ہی شدید تنقید کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں کروز شپ پر چھاپا مار کارروائی کے وقت سمیر وانکھڈے ممبئی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل چیف کے عہدے پر فائز تھے۔
آریان خان 4 ہفتے جیل میں گذارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور مئی 2022 میں اینٹی ڈرگ ایجنسی نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں تمام الزامات سے بری قرار دے دیا تھا۔