سونم باجوہ کا رواں برس پاکستان آنے کا اعلان

Published On 24 February,2023 03:14 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے کی گئی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے رواں برس پاکستان آنے کے بارے میں بتایا۔

ٹوئٹر پر سونم باجوہ سے ایک مداح نے پنجابی زبان میں درخواست کی کہ ’’ سونم جی کدی پاکستان وی آؤ ‘‘ جس پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’’ اس سال آواں گی ‘‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ہو جبکہ اداکارہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سجل علی اور  ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کیلئے پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔