لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں جرح یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
گلوکار علی ظفر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے وکیل طارق گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکارہ میشا شفیع پر جرح کی۔
دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع سے سوال کیا کہ آپ نے ایک تصویر عدالت میں پیش کی جس پر آپ نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا، کیا یہ تصویر آپ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر خود اپ لوڈ کی؟ آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہو گی۔
— M. Umer Tariq Gill (@UmerTariq_Gill) February 23, 2023
وکیل نے پوچھا جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس کوکیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں؟ آپ نے کہا تھا کہ آپ کو عدالت نے کبھی نہیں بلایا، آپ نے عدالتی احکامات کے متعلق جان بوجھ کرغلط بیانی کی۔
جواب میں گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں غلطی سے یہ جملہ میرے منہ سے نکلا تھا، عدالت نے میشا شفیع کے بیان پر مزید جرح کے لیے وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت عدالت میں میشا شفیع کے فیس بک اکاؤنٹ پر تصویر کھول کر بھی دکھائی گئی۔