لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کے بیان کی حمایت پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں۔
مشی خان نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو، زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو۔
— Mishi khan (@mishilicious) February 22, 2023
مشی خان نے مزید کہا جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے، اس لیے اپنی زبان سنبھال کر بات کیا کرو۔
— Mishi khan (@mishilicious) February 22, 2023
واضح رہے کہ کنگنا نے شاعر جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا اور پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ بھی کی تھی۔