بین الاقوامی سطح پر بننے والی فلم دیوانہ کا ٹیزر اور میوزک ریلیز

Published On 23 February,2023 11:41 pm

لاہور( محمد حسن رضا ) بین الاقوامی سطح پر بننے والی فلم دیوانہ کا ٹیزر اور میوزک ریلیزکر دیا گیا۔

فلم میں معروف اداکارہ زارا اکبر اور عدنان خان اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے، برطانیہ میں عکس بند ہونے والی فلم 2 جون 2023ء کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دیوانہ فلم رومانوی، تھرل ایکشن اور ٹریجڈی پر مبنی ہے، فلم کا میوزک ایم ارشد نے دیا، اس سے قبل برطانیہ میں برٹش موویز اور بالی وڈ میں بھی خود کو منوا چکے ہیں، فلم کے پروڈیوسر امین گوندل اور محمد عدنان ہیں، فلم دیوانہ کا ٹیزر اور ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا گیا۔

لالی ووڈ اداکارہ زارا اکبر دنیا بھر میں اپنے فن کا جادو جگا رہی ہیں اور اس فلم میں زارا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، زارا اکبر اور دیگر کاسٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں نے ایک عمدہ کوشش کی ہے جو سب کو پسند آئے گی۔