گلوکار عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول گلوکاروں میں پہلے نمبر پر آ گئے

Published On 23 February,2023 11:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول پاکستانی گلوکاروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گئے۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے پہچان بنانے والے پاکستانی گلوکاروں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق گلوکار عاطف اسلم پھر پہلے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ گلوکار راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی بھی ان گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی سطح پر بننے والی فلم دیوانہ کا ٹیزر اور میوزک ریلیز

اسپاٹیفائی کے مطابق گلوکاری میں آنے والے پاکستان کے بہت سے نوجوان گلوکاروں نے بھی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔

علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا  پسوڑی  پہلے نمبر پر رہا جبکہ گلوکار عبدالحنان کے گائے ہوئے دو گانے  بکھرا  اور  ارادے  دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔