سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی 'لڑائی'، ایک دوسرے پر 'تھپڑوں' کی بارش

Published On 28 October,2022 05:59 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی لڑائی اور ایک دوسرے پر تھپڑوں بارش کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ ہما قریشی نے سوناکشی سنہا کے ساتھ ویڈیو بنائی اور اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہما قریشی ایک گھڑی کے ساتھ کرتب کرتے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سوناکشی سنہا اس کرتب کو دیکھنے کے بالکل بھی موڈ میں نہیں۔

ہما قریشی نے سوناکشی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم اداکارہ نے کوئی توجہ نہ دی جس پر ہما قریشی نے ان کے منہ پر پیار سے تھپڑ رسید کردیا۔

اپنی ساتھی اداکارہ ہما قریشی کے تھپڑ رسید کرنے پر سوناکشی سنہا حیران رہ گئی اور انہوں نے بھی آگے سے خوشگوار موڈ میں ہما قریشی پر تھپڑ برسانے شروع کردیئے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہما قریشی نے کپپشن دیا کہ سونا سے ڈر نہیں لگتا بلکہ اس کے مداحوں سے ڈر لگتا ہے۔