فیروز خان شوبز سے دور، مذہبی تعلیمات پر زندگی گزارنے کا اعلان

Last Updated On 07 March,2020 08:48 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان نے ر ابی پیرزادہ اور حمزہ علی عباسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان کریں گے۔

فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد مذہب کی تعلیم پھیلانا ہے، مداح میرے لئے دعا کریں۔