کسی سے بھیک نہیں مانگتے، آئین کے تحت حقوق کا مطالبہ ہے: بلاول بھٹو

Last Updated On 05 March,2020 03:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی سے بھیک نہیں مانگتے، آئین کے تحت حقوق کا مطالبہ ہے، مزدوروں اور کسانوں کوحق ملنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری نے خواتین ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں سب کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں، مردوں کا حق 50 فیصد ہے تو خواتین کا بھی اتنا ہی ہونا چاہیئے، خواتین کو پیپلزپارٹی کے دور میں حقوق ملے ہیں، بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو بینظیر بھٹو کا نام لیا جاتا ہے۔