لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن کے 'کرونا وائرس' نے کھوکھلا کیا، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہے، کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں، پاکستان کو آگے لے جانا کا واحد راستہ ہر سطح سے کرپشن کا خاتمہ ہے، کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ سے سب سے شفاف حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔