اداکارہ ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر

Last Updated On 28 February,2020 07:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا، پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شوبز سٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ثنا جاوید پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی طرح سیزن فائیو میں بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا۔حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔

واضح رہے کہ خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔