مہوش حیات، کبریٰ خان ’لندن نہیں جاؤنگی‘ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

Last Updated On 28 November,2019 07:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ڈراموں اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہمایوں سعید جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں کی شہرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، نجی ٹی وی کے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تو فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نام بلند کر رہے ہیں، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پروجیکٹ غازی، میں ہوں شاہد آفریدی، پنجاب نہیں جاؤنگی، جوانی پھر نہیں آنی، یلغار، بن روئے سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ اب انہوں نے فلم لندن نہیں جاؤں گا بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فلم لندن نہیں جاؤں گی میں مرکزی کردار پاکستان ڈراموں کی مشہور اداکارہ کبری خان کر رہی ہیں، جی ہاں یہ وہی کبریٰ خان ہیں جنہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ زندگی میں توازن برقرار رہا تو ٹھیک ورنہ میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دوں گی۔ اداکارہ نے جوانی پھر نہیں آنی2، پرواز ہے جنون، ویلکم ٹو کراچی سمیت دیگر فلموں میں جاندار کردار ادا کر کے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان کا ڈرامہ ’الف‘نجی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے جس میں حسن جہاں نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ الف اللّٰہ کا اُن کے لیے تحفہ ہے، ڈرامہ ان کے پاس آیا جب وہ زندگی میں پریشان تھیں۔ یہاں تک کہ وہ یہ سوچنے لگیں کہ کیا وہ اس انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں توازن برقرار رہا تو ٹھیک ورنہ شوبز انڈسٹری چھوڑ دونگی: کبریٰ خان

اس فلم میں مہوش حیات بھی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔ اداکارہ اس سے قبل مشہور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

اداکارہ کی ہمایوں سعید کے یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی اس سے قبل وہ جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کر چکی ہیں جبکہ کبریٰ خان ہمایوں سعید کے دوسری مرتبہ فلم میں آئیں گی، اس سے قبل انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی 2 میں ان کے ساتھ کام کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات مستقبل میں شہید بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنیکی خواہشمند

اطلاعات ہیں فلم لندن نہیں جاؤں گی اس سے قبل والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی طرز کی نہیں ہو گی۔ اس فلم میں ہمایوں سعید کا کردار ہمایوں کھگا والا بھی نہیں ہو گا۔ پنجاب نہیں جاؤں گی کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ فلم نے ابتداء سے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید کہہ چکے ہیں کہ میری متوقع نئی فلم 2020ء میں عید الاضحیٰ پر آئے گی۔ پنجاب نہیں جاؤں گی فلم بھی 2017ء میں عید الاضحیٰ پر نشر کی گئی تھی۔ اس فلم کو عید پر نشر کرنے کی وجہ عوام کو فلم کی طرف متوجہ کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔