جنوبی کورین گلوکارہ، اداکارہ نے خود کشی کر لی

Last Updated On 26 November,2019 01:00 pm

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں 28 سالہ کی عمر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ گوہارا نے خود کشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر سیول کی گنگنام ڈسٹرکٹ کی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ گو ہارا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابھی ہم کچھ نہیں بتا سکتے۔

یاد رہے کہ مئی میں بھی گلوکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شب بخیر لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد 28 سالہ کورین اسٹار نے خودکشی کی کوشش کی تھی مگر خوش قسمتی سے بچ گئی تھیں۔

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گوہارا کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کافی روز ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔

دوسری جانب گوہارا کے سابق قریبی دوست نے کورین سٹار کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

یاد رہے کہ کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں خودکشی کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور اس سے قبل بھی 25 سالہ کورین گلوکارہ سولی نے بھی خودکشی کی تھی۔