اداکارہ صنم چودھری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

Last Updated On 27 November,2019 06:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صنم چودھری نے اپنے دوست کے ساتھ خاموشی سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان انسٹا گرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔

صنم چودھری نے پنجابی گلوکار اور میوزک کمپوزر سومی چوہان کے ساتھ شادی کی جن کا تعلق نیویارک سے ہے۔

 

اداکارہ اپنے نکاح میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، انہوں نے سرخ رنگ کا نہایت سادہ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے نکاح کی تقریب کی کئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

صنم چودھری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔ وہ آسمانوں پہ لکھا، بھول، گھر تتلی کا پر اور میر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔