مہوش حیات، احسن خان کا ’’بارش ہوتی ہے‘‘ ڈائیلاگ وائرل

Last Updated On 23 November,2019 06:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے چند ماہ قبل بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کا بیان کافی موضوع بحث بنے رہے، اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متعدد صارفین نے اسے وائرل کیا جس کے بعد متعدد دفعہ سیاستدانوں سمیت دیگر لوگ بھی اس ڈائیلاگ کو کاپی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اب یہ ڈائیلاگ اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن علی نے بولا تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار گاڑی میں سفر کررہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں بلاول کی نقل اتارتے ہوئے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کہہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہد آفریدی سمیت متعدد افراد کی اس بیان کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیو سامنے آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار احسن خان کو لاہور کی مقامی این جی او کی جانب سے ایک تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔