گلوکار سجاد علی نے نیا گانا پردیسیوں کے نام کر دیا

Last Updated On 26 November,2019 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی جو اپنے آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی آواز کیساتھ دھاک بیٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک اور گانا گایا اور اسے پردیسیوں کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی جو ماضی میں اپنے گانوں کے ساتھ لوگوں کے دل میں جگہ بنا چکے ہیں، انہی میں سے چند گانے آئے نہ بالم، یاد پیا کی آئی، توری ترچھی نجریا کے بان، باجو بند کھل جائے، باغوں میں بڑے جھولے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔ انہی گانوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، اسے انہوں نے پردیسیوں کے نام کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار سجاد علی نے ایک ویڈیو اپ لیڈ کی جس میں انہوں نے گانے کے بارے میں اپنے مداحوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جلد ایک گانا ریلیز کر رہے ہیں جس میں تمام پردیسیوں کے لیے پیغام ہے۔

 

انہوں علی نے ویڈیو میں کہا کہ ہمیشہ سے مداحوں کی جانب سے میری گائیکی کو پسند کیا گیا ہے اور اُمید کرتا ہوں کے اس گانے کو بھی پسند کی جائے گا۔

سجاد علی نے ویڈیو میں راوی گانے کے بول بھی گنگنائے ہیں اور اس گانے کے بارے میں کہا کہ گانا تمام پردیسیوں کے لیے ہے۔ سجاد علی کے اعلان کے بعد سے اُن کے مداحوں کو نئے گانے کا بے صبری سے انتظار ہے جس کا اظہار وہ گلوکار کے ٹویٹ پر رد عمل دے کر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل غزل گو سجاد علی کی گاڑی میں گانا گنگناتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں سجاد علی مہدی حسن کا مقبول گانا شعلہ تھا جل بجھا ہو، ہوائیں مجھے نہ دو کو اپنی حسین آواز میں گنگنا رہے ہیں۔

ڈرائیو کرتے سجاد علی کی آواز میں اس گانے کو سن کر کئی افراد ماضی کی یادیں تازہ کرنے لگے۔ غزل کے بول معروف شاعر احمد فراز نے لکھے ہیں۔

سجاد علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہی لاکھوں افراد نے دیکھا اور لائیک کیا ہے۔