لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ حکم دیدیا۔
سٹیج اداکار ٹیڈی کیخلاف بچوں کا خرچ نہ دینے پرفیملی کورٹ میں کیس کی سماعت جج مائرہ حسن نے سماعت کی، عدالت نے بچوں کا خرچ نہ دینے پر سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتارکرنےکاحکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی کورٹ کا سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم
عدالت نے سی سی پی او کو اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اداکار ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا۔ اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔ عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔