لاہور: (دنیا نیوز) شادی سکینڈل میں گرفتار تین چینی باشندوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ ملزمان شادی کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کراتے تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے ملزم چوچانگ رن سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کی۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی شادیاں: 15 چینی باشندوں سمیت 22 افراد گرفتار
ذرائع کے مطابق گرفتار تین چینی شہریوں کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔