لاہور: (دنیا نیوز) حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مودی نے دنیا کو بھارت کی بھیانک شکل دکھائی، ان کی جیت خطے کیلئے بہتر ثابت نہیں ہوگی۔
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کا کہنا تھا مودی اور ان کی پارٹی نے انتہا پسندی کو تقویت دی، مودی نے انتہا پسندی سے فائدہ اٹھایا، وہ بی جے پی پر مکمل طور پر قابض ہوچکے ہیں، بھارتی رویے کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، بھارت سے مذاکرات ملکی مفاد میں ہیں۔