خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت نہیں، صرف دبانا چھوڑ دیں: کنگنا

Last Updated On 13 December,2018 11:28 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی اتنی ضرورت نہیں بلکہ صرف انہیں دبانا چھوڑ دیا جائے۔

اداکارہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خواتین بہت طاقت ور ہیں اور وہ عزت کی طلب گار ہوتی ہیں۔ کنگنا رناوت خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی بالی وڈ اداکاراوں میں آگے رہی ہیں۔

ہالی وڈ سے شروع ہونے والی مہم "می ٹو" جب بالی وڈ میں شروع ہوئی تو بہت سی بھارتی اداکاراوں نے بالی وڈ کی "مہذب" شخصیات کے چہرے سے نقاب اتار پھینکے جن میں ہدایتکار وکاس بہل، نانا پاٹیکر، الوک ناتھ، ورون گروور اور سبھاش گھئی جیسے متعدد افراد شامل ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مہم میں ساتھی اداکاراوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔