کپل کی شادی میں بالی وڈ کے صرف دو ادکار مدعو

Last Updated On 10 December,2018 10:27 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی شادی میں بالی وڈ سے صرف دو اداکاروں سلمان خان اور امیتابھ کو مدعو کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے تعلقات بالی وڈ کے تمام اداکاروں سے بہت اچھے ہیں۔ کپل کا پروگرام کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی اپنی مزاحیہ طبیعت کے باعث پسند کئے جاتے ہیں اور ان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں پروڈیسرز سے لے کر فنکاروں تک دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اپنی عادت سے مجبور کپل نے شادی کے موقع پر بھی مذاق نہیں چھوڑا اور شادی پر صرف 2 بالی وڈ اداکاروں کو مدعو کیا ہے جن میں امیتابھ اور سلمان خان شامل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کو یہ مذاق کتنا بھاری پڑتا ہے۔