سلیم خان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائیگا

Last Updated On 28 November,2018 12:01 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد و سکرین رائٹر سلیم خان کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

سلیم خان کو ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے نقد ملیں گے جبکہ سرٹیفکیٹ اور شال بھی دی جائیگی۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا آغاز 20 نومبر کو ہوا جس کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی۔ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان جو بالی وڈ کے بہترین سکرین رائٹر مانے جاتے ہیں اور طویل عرصے سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انھوں نے کئی کامیاب فلموں کیلئے سکرین پلے لکھا اور اداکاروں کو سٹار بنانے میں ان کی اپنی محنت شامل ہے۔ ان خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔