اجے دیوگن نے کاجول کو ’’بوڑھی‘‘ قرار دیدیا

Last Updated On 27 November,2018 10:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کرن جوہر کے شو میں اگلے مہمان اجے دیوگن اور کاجول ہونگے جن کے مابین ریکارڈنگ کراتے ہوئے خوب نوک جھونگ ہوئی۔

شو میکرز کی جانب سے دو پروموز جاری کئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے شو کی یہ قسط واقعی دلچسپ ہونیوالی ہے۔ شو کے ایک پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن نے کرن جوہر سے گفتگو کے دوران کاجول کو بوڑھا کہا جس پر کاجول نے فوراً اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا میں کوئی بوڑھی نہیں ہوئی، تم ہوئے ہو گے بوڑھے۔ دوسرے پرومو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن کو اپنی شادی کی تاریخ بھی یاد نہیں ہے۔