پریانکا اور نک نے شادی یادگار بنانے کیلئے پورا محل بک کرا لیا

Last Updated On 28 November,2018 11:45 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پریانکا 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں امریکی گلوکار کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔

ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونیوالی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیںگے۔