پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے شادی کر لی

Last Updated On 22 November,2018 01:53 pm

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اس وقت شادیوں کا سیزن جاری ہے اور دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی کی دھوم ہر طرف مچی ہوئی ہے جبکہ پریانکا بھی دسمبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم دوسری جانب پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل پڑا ہے اور ایمن خان نے بھی شادی کر لی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے ساتھی اداکار منیب بٹ سے شادی کر لی ہے اور نکاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی ۔

دولہا اور دلہن رویتی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

ایمن خان نے نکاح کی تقریب میں گولڈن رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہنا جو کہ ارم خان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا جبکہ دولہا راجہ نے بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ میچنگ کرتے ہوئے گولڈن ٹچ والی شیر وانی زیب تن کی ۔

دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا اور تصاویر کی گئیں جس پر ان کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں