عرفان خان کی بھارت آمد، مندر میں عبادت کی خبریں بے بنیاد قرار

Last Updated On 27 November,2018 10:44 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) عرفان خان کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبر سامنے آئی تھی کہ انکی 6 مرتبہ کیموتھراپی مکمل ہو چکی جسکی وجہ سے وہ کافی کمزور ہو گئے ہیں تاہم مجموعی طور پر انکی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ عرفان خان رواں ماہ بھارت آئے تھے اور انہوں نے ایک مندر میں جاکر مذہبی عبادات بھی کیں تاہم رپورٹ میں عرفان خان کی جانب سے مندر میں مذہبی عبادات کرنے کی خبر وں کو بے بنیاد قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ساتھ ہی رپورٹ میں عرفان خان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکار رواں ماہ ایک ہفتے کیلئے بھارت آئے تھے تاہم انہوں نے مندر میں جاکر کوئی مذہبی عبادات نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق عرفان خان نے ایک ہفتہ اپنے اہل خانہ کیساتھ اپنے ہی فارم ہاؤس میں گزارا جسکے بعد وہ مزید علاج کیلئے لندن منتقل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ جلد ہی عرفان بھارت لوٹیں گے اور اپنی فلم ہندی میڈیم 2 اور سپنا دی دی کی شوٹنگ شروع کرینگے۔