شاہ رخ خان بیٹی کو سانولا کہنے والوں پر برہم

Last Updated On 14 November,2018 09:36 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کو سانولا کہنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنگ و روپ پر انسان کا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ چاہے وہ سانولی ہے اسکے باوجود دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بھی ہمیشہ سچ کہتا ہوں اور کہوں گا کہ وہ سانولی ہے لیکن اسکے باوجود وہ دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے اور اُسکے سانولے رنگ کے حوالے سے کوئی مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنے رنگ و روپ پر کوئی اختیار نہیں ہوتا۔