ہریتک روشن کا خاتون مداح کیلئے لپ سٹکس کا تحفہ

Last Updated On 29 September,2018 10:36 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) ہریتک روشن نے خاتون مداح کو لپ سٹک سے انکی فلم’’سپر 30‘‘ کے کردارکی تصویر بنانے پرلپ سٹکس کا تحفہ دیدیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کی مداح انامیکا شرما نے لپ سٹک سے ان کے کردار کی تصویر بناکر ٹوئٹر پر شیئر کی جس پر ریتک نے انامیکا شرما کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ ان کیلئے ایک بہت زبردست سرپرائز بھیج رہے ہیں۔ خاتون کو جب سرپرائز ملا تو اس میں ان کی پسندیدہ لپ سٹکس کی پوری کولیکشن موجود تھی جس پر انامیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔